الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا


الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے سوات میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ پبلک آفس ہولڈر کسی جلسے میں شرکت اورترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہیں کر سکتا۔

وزیراعظم کے علاوہ وزیر اعلی ٰخیبرپختونخوا محمود خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر مراد سعید کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم اور دیگر کو 18 مارچ کو خود یا بذریعہ کونسل طلب کیا ہے۔

وزیراعظم اور وزرا کو جلسہ کرنے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے نوٹس میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نے روکنے کے باوجود سوات میں جلسہ کیا، مقررہ تاریخ پر پیش نہ ہونے پر قانونی کارروائی ہوگی۔


متعلقہ خبریں