وزرا کی دھمکیوں کے پیش نظر اپنے اراکین کو حفاظت میں رکھا ہے، فیصل کریم کنڈی

وزرا کی دھمکیوں کے پیش نظر اپنے اراکین کو حفاظت میں رکھا ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزرا کی دھمکیوں کے پیش نظر ہم نے اپنے اراکین کو حفاظت میں رکھا ہوا ہے۔

آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،تحریک عدم اعتماد پر گفت گو

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں ںے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم این ایز کو یرغمال بنانا ہمارا نہیں، آپ کا کام ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا کہ ان کو اپنے اتحادی چھوڑ کر جا رہے ہیں، ہم نے پہلے دن کہا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ نہیں کریں گے، اگر ان میں اخلاقی جرات ہے تو یہ استعفیٰ دے دیں۔

اتحادیوں کے بغیر بھی ہمارے پاس اکثریت ہے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق پی پی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بدمعاشی و غنڈہ گردی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں ںے استفسار کیا کہ ساری صورتحال کو روز انتشار کی طرف لے جانا کون سی شرافت ہے؟

رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جلسوں کی مذمت کرتے ہیں اور الیکشن کمیشن سے درخواست کرتے ہیں کہ ایکشن لیا جائے، کوئی بھی وزیراعظم قانون سے بالا تر نہیں ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔

حکومت کے 10، 12 ارکان اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں، پرویز الہیٰ

شازیہ مری نے کہا کہ چیلنج کرتے ہیں کہ اگر حکومت کے پاس نمبر پورے ہیں تو اجلاس بلائیں،  وقت آ گیا ہے کہ پارلیمان پر ذمہ داری ڈالی جائے کہ وزیر اعظم پر اعتماد ہے یا نہیں؟


متعلقہ خبریں