ق لیگ کے اکثریتی اراکین کی اپوزیشن کا ساتھ دینے کی تجویز


 حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق آج تحریک عدم اعتماد پر حکومت یا اپوزیشن کی حمایت سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ق لیگ کے اکثریتی اراکین نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی تجویز دے دی۔

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت کی سربراہی میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج  ہوگا۔اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

مسلم لیگ ق  کے اجلاس میں ایم کیو ایم وفد سے ہونے والی ملاقات پر غور کیاجائے گا۔تحریک عدم اعتماد پر حکومت یا اپوزیشن کی حمایت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ کے اکثریتی اراکین نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی تجویز دے دی ہے۔حتمی فیصلے کا اختیار چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی کو دیا گیا ۔
اجلاس میں پرویز الہٰی ،طارق بشیر چیمہ، مونس الہٰی اور چودھری سالک شریک ہوں گے۔ کاملی علی آغا، فرخ خان اور حسین الہٰی بھی شرکت کریں گے


متعلقہ خبریں