پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے پر امریکا کا تبصرے سے انکار

Missile

امریکا نے پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کے معاملے پر تبصرے سے انکار کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزارت دفاع نے واقعے کو حادثہ قرار دیا ہے، میزائل گرنے کے معاملے پر اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔

نیڈ پرائس کا بھارت میں یورنیم چوری کے واقعے سے اظہار لا علمی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت میں یورنیم چوری کے سلسلے میں گرفتاریوں کا علم نہیں، جوہری ممالک کے ساتھ نیوکلیئر سیفٹی پر گفتگو ہوتی رہتی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ  نے روس یوکرین تنازع پر بات کی، کہا یوکرین پر روسی جارحیت کی 140 ممالک نے مذمت کی، روسی جارحیت پر جنوبی ایشیا میں اتحادیوں سے بھی رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میزائل گرانے کا واقعہ، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

واضح رہے چند روز قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ 9 مارچ کو بھارتی حدود سے ایک اُڑتی ہوئی چيز پاکستانی حدود میں داخل ہوئی ، جو میاں چنوں کے مقام پر گری۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ یہ ایک سوپر سونک پروجیکٹ تھا جو ممکنہ طور پر میزائل تھا اور غیر مسلح تھا ، یہ آبجیکٹ بھارت میں سو کلو میٹر اندر تھا، تبھی ہم نے اسے نوٹس کرلیا۔

ادھر بھارت وزارت دفاع نے بھی پاکستانی حدود میں میزائل گرنے کا اعتراف کر لیا تھا،ان کے ترجمان راج ناتھ سنگھ نے کہا  کہ فنی خرابی کے باعث پاکستان میں میزائل گرنے پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مارچ کو مرمت کے دوران حادثاتی طور پر میزائل چل گیا جس پر حکومت نے سخت نوٹس لیا اور اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں