اسلام آباد:موٹروے پولیس اہلکاروں پر تشدد سے 2 اہلکار زخمی

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس اہلکاروں پر تشدد سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

تھانہ نصیر آباد میں واقعہ کا مقدمہ موٹروے پولیس اہلکاروں کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ ٹول پلازہ پر چند گاڑیاں غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آئیں جس پر روکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس نے کھلی باڈی والی گاڑی میں پیچھے بیٹھے افراد کو منع کیا۔

اسلام آباد ایکسپریس وے: موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پرفائرنگ ،2 افراد جاں بحق

موٹروے کے قانون کے مطابق کھلی باڈی والی گاڑی کے پیچھے بیٹھنا ممنوع ہے، اتنا کہنے پر ایک شخص گاڑی سے باہر نکل آیااور ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمرا موٹروے پولیس پر لاتوں مکوں سے حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو زخمی کردیا۔

مقدمہ کے متن کےمطابق موٹرپولیس کی آنے والی نفر ی نے 7 ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا۔


متعلقہ خبریں