پارلیمنٹ لاجز سے انصار الاسلام کے کارکنان کی گرفتاری پر مولانا فضل الرحمان کی دھمکی کام کر گئی۔ جے یو آئی کے رہنمائوں سمیت تمام گرفتار کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔
رہا ہونے والے کارکنوں نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کی، مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کا استقبال کیا۔ ان کے جذبے کو سراہا اوردعا بھی کرائی۔
آبپارہ پولیس نے جے یوآئی کے زیرحراست 2 اراکین پارلیمنٹ اور گرفتار15 کارکنوں کو رہاکردیا۔ تمام افراد کوشخصی ضمانتوں پر رہا کیا گیا۔کارکنوں کی رہائی پر مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کی کال بھی واپس لےلی۔
یہ بھی پڑھیں: جمیعت کے غنڈوں نے کان پکڑے اور نکل گئے،فواد چوہدری
مولانا فضل الرحمان نے اپنے آڈیوپیغام میں کہا کہ کارکن پرامن رہیں۔ احتجاج کی اب ضرورت نہیں۔ تحریک عدم اعتماد سے حکومت کوگھر بھجیں گے۔ پولیس نے جس بے رحمی سے ارکان اسمبلی کوگرفتار کیا، ظلم کی انتہا ہے۔
اسلام آباد پولیس نےگزشتہ رات پارلیمنٹ لاجز پردھاوابولا تھا۔ اس دوران جے یو آئی ف کے 2 ارکان پارلیمنٹ اور 15 کارکنان کوحراست میں لےلیا تھا،واقعہ پر پارلیمنٹ لاجز میدان جنگ بن گیا تھ
ترجمان جے یو آئی نے کہا آئندہ کا لائحہ عمل قیادت کی مشاورت سے طے کریں گے۔مزید یہ رپورٹ دیکھتے ہیں۔