بلاول بھٹو نے پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کو ظہرانے پر مدعو کر لیا


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے تمام اراکین قومی اسمبلی کو ظہرانے پر مدعو کرلیا ہے۔

 کہتا ہے باہر نکالا تو خطرناک ہو جاؤں گا، میں کہتا ہوں بسم اللہ، آؤ تو سہی: زرداری

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پارٹی کے تمام اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ کل دوپہر ایک بجے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں دیا جائے گا۔

اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں دیے جانے والے ظہرانے میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری بھی شرکت کریں گے۔

عدم اعتماد اپوزیشن کی سیاسی موت ہے، میرا پہلا ٹارگٹ آصف زرداری ہو گا، وزیر اعظم

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی جانب سے تمام اراکین قومی اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

ذرائع کے مطابق ظہرانے میں بلاول بھٹو وزیراعظم کے خلاف جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر پارٹی اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم! جو کرنا ہے کر لو، 3 سے 4 دن ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

ہم نیوز نے اس سلسلے میں ذرائع سے بتایا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے پارٹی کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں