ہارا ہوا لشکر اس دفعہ بھی ہارے گا، یہ لوگ میڈیا پر حکومت گراتے ہیں: مراد سعید

ہارا ہوا لشکر اس دفعہ بھی ہارے گا، یہ لوگ میڈیا پر حکومت گراتے ہیں: مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہارا ہوا لشکر اس دفعہ بھی ہارے گا۔

وزیراعظم نے کارڈ چھاتی سے لگا کر رکھے ہیں، عمران خان ہی میچ جیتیں گے: شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ ہارا ہوا لشکر اس دفعہ بھی ہارے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ میڈیا پر ہی حکومت گراتے ہیں۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ان کے دعوے ناکام ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرمراد سعید نے کہا کہ ووٹنگ میں ان کے اپنے ہی اراکین کم ہو جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ ان کے اپنے اراکین بھی کم ہو جائیں گے۔

تحریک عدم اعتماد، 172 سے زائد ووٹ لیں گے، اپوزیشن کے تین بڑوں کا اعلان

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کارڈ چھاتی سے لگا کر رکھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میچ عمران خان ہی جیتیں گے۔


متعلقہ خبریں