پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف اننگز ڈکلیئر کر دی


راولپنڈی: پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 476 رنز بنانے کے بعد ڈکلیئر کر دی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا میچ اختتام کو پہنچا۔ کھیل کے دوسرے دن کا آغاز ہوا تو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنا رکھے تھے اور کریز پر امام الحق 132 جبکہ اظہر علی 64 رنز کے ساتھ موجود تھے۔

اظہر علی نے 257 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جبکہ امام الحق آسٹریلوی کپتان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی نے 185 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پہلے روز سنچری اسکور کرنے والے امام الحق نے 358 گیندوں پر 157 رنز بنائے اور پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

محمد رضوان اور افتخار احمد نے پاکستان کے اسکور کو 476 رنز پر پہنچایا تو کپتان نے اننگز ڈکلیر کردی۔ دونوں کھلاڑی بالترتیب 29 اور 13 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

گزشتہ روز بابر اعظم 81 گیندوں پر 36 رنز بنا کر لیون کی گیند پر واپس پویلین لوٹ گئے تھے۔

امام الحق نے اپنے کیریئر کا 12 واں اور پاکستان کا کینگروز کے خلاف 24 سال میں پہلا ٹیسٹ پہلی سنچری بنا کر یادگار بنایا۔

پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کے نیتھن لائن نے 31 اوورز میں 87 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ پاکستان کے عبداللہ شفیق نے ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے جس کے بعد وہ نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں