شمالی افریقہ کے ملک الجزائر میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے۔
دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ افریقہ کے ملک الجزائر میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ان اکاؤنٹس کے ذریعے پوسٹ کیے جانے والے تمام پیغامات الجزائر میں پاکستانی سفارتخانے کے نہیں ہیں۔
The Twitter, Facebook and Instagram accounts of the Embassy of Pakistan in Algeria have been hacked.
All messages being posted through these accounts are not from Pakistan Embassy in Algeria.
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) March 2, 2022
واضح رہے کہ دنیا بھر میں سفارتخانوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کیے جاتے رہے ہیں۔ دسمبر 2021 یورپی ملک سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر کے اس پر وزیر اعظم سے مہنگائی اور سفارتی عملے کو در پیش مسائل سے متعلق شکوے کیے گئے تھے۔
گزشتہ برس ہی ارجنٹائن میں پاکستانی سفارتخانے کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک کیا گیا تھا۔