یہ حکومت جس طرح آئی تھی اسی طرح واپس جائےگی، شاہد خاقان


سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کونظرآرہاہےکہ وہ جانیوالی ہے۔یہ حکومت جس طرح آئی تھی اسی طرح واپس جائےگی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کونظرآرہاہےکہ وہ جانیوالی ہے۔حکومت جھوٹ بول کرہمدردیاں حاصل کررہی ہے۔آج قومی اسمبلی کااجلاس نہیں بلایاجارہا۔یہ جانتےہیں اسمبلی اجلاس بلایاتوتحریک عدم اعتمادآجائےگی۔

ان کا کہنا ہے  کہ یہ حکومت جس طرح آئی تھی اسی طرح واپس جائےگی،بیساکھیاں مزیدبوجھ برداشت نہیں کرسکتیں،سارےوزرامرجھائےہوئےنظرآتےہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ احتساب کا نعرہ لگانے والے خود کرپٹ ہیں۔وزرا اور مشیر کرپٹ ثابت ہوئے۔وہ وقت دور نہیں کہ جب یہ حکمران کٹہرے میں ہونگے

ان کا کہنا ہے کہ آج پھرنام نہاداحتساب کاعمل سب کےسامنےہے۔حکومت میں احتساب کےتماشےکابھانڈہ پھوٹ گیا۔آج عدالتوں میں کوئی معاملہ ہے،ثبوت نہ کوئی گواہ ہے۔چیئرمین نیب روزانہ کی اجرت پرہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نےایک اوریوٹرن لیا۔بتایاجارہاتھاعالمی منڈی کی وجہ سےتیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔یہ نہیں بتایاگیاآئی ایم ایف ڈیل کےمطابق پیٹرول مہنگاکیاجارہاہے۔حکومت نےپیٹرول کی قیمت 10 روپےکم کردی،ہم ان کےمشکورہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت کم کرکےآئی ایم ایف معاہدےکی خلاف ورزی کی گئی۔پیٹرول کی قیمت کم کی گئی مگرعوام کو 20 روپےلوٹانےپڑیں گے۔

 


متعلقہ خبریں