کورونا کے باعث یومیہ اموات میں کمی،مزید 5اموات رپورٹ


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 178 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 856 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 9 ہزار 360 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 33 ہزار357 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.56 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار 761، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 119، پنجاب میں 5 لاکھ ایک ہزار 370، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 336، بلوچستان میں 35 ہزار 6325، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 968 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 480 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 498 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 67، خیبر پختونخوا 6 ہزار 248، اسلام آباد ایک ہزار 13، گلگت بلتستان میں 190، بلوچستان میں 375 اور آزاد کشمیر میں 787 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں