نواز شریف کل چشتیاں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے


چشتیاں: سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز پیر 21 مئی کو شام  پانچ بجے چشتیاں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، کنونشن  کا انتظام  13 گجیانی  باجوہ فارم ہاؤس چشتیاں میں کیا گیا ہے، نواز شریف اوردیگر رہنما مسلم لیگ ن کے ایم پی اے احسان الحق باجوہ کے افطار ڈنرمیں بھی شرکت کریں گے۔

جلسہ گاہ میں اسٹیج  بنانےاور کرسیاں لگانے کا سلسلہ جاری ہے، تیاریوں کے لیے میونسپل کمیٹی کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ ضلعی پولیس بھی سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کےلئے  متحرک ہے۔ جلسے کے حوالے سے مقامی لیگی رہنماؤں کی جانب سے ضلع بھر میں استقبالیہ فلیکسیز اور سائن بورڈز آویزاں کردیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں