مری: ایکسپریس وے پر شدید برف باری کے باعث ٹریفک کا داخلہ بند

Murree

مری جانے والے سیاحوں کیلئے بڑی خبر آگئی


مری ایکسپریس وے پر شدید برف باری کے باعث ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پھلگران ٹال پلازہ سے مری جانے والی ٹریفک کا داخلہ بند کیا گیا ہے تاہم مقامی آبادی اور ایمرجنسی ٹریفک کے لیے این 75 کھلی رہی گی۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد کی طرف سے انچارج ٹریفک سرکل مری کو خود فیلڈ میں رہنے کے احکامات دی گئی ہے۔

ملک بھر میں بارش، پہاڑوں پر برفباری جاری، سردی کی شدت میں اضافہ

انہوں نے بتایا کہ روڈ سے برف ہٹانے کے لیے ٹریفک پولیس کے اہلکار ہائی وے مشینری کے ساتھ موجود ہیں۔

اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ مکینکلی فٹ گاڑی اور لائسنس ہولڈر ڈرائیور ز کو ہی مری جانے کی اجازت دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں