خوش دل شاہ نے اپنی عمدہ بولنگ کا راز بتا دیا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)7 کی سب سے کامیاب ٹیم ملتان سلطانز کے کھلاڑی خوشدل شاہ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرنے کا سہرا کپتان محمد رضوان کو دے دیا۔

خوش دل شاہ اپنی پاور ہٹنگ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں تاہم اس سیزن میں انہوں نے عمدہ بولنگ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ وہ اب تک 15 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کپتان محمد رضوان نے مجھے بولنگ سے متعلق بہت اعتماد دیا جس کی وجہ سے میں اتنی وکٹیں لینے میں کامیاب رہا۔

انہوں نے کہا کہ بنگہ دیش کے خلاف سیریز کے دوران ہی رضوان نے مجھے کہ دیا تھا کہ میں بولنگ کے لیے تیار رہوں۔

خوش دل شاہ، عماد وسیم کیلئے خطرے کی گھنٹی

خوش دل شاہ نے کہا کہ میں اپنے کیریر کے آغاز سے ہی بیٹنگ کے ساتھ بولنگ بھی کرتا آیا ہوں، اور میں اس میں بہتری کے لیے محنت کرتا رہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنی اچھی بولنگ کروں گا اتنا یہ میرے کیریر کے لیے اچھا ہو گا، بیٹنگ کے بعد نیٹس پر میں بولنگ بھی کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں