نیب نے نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا

نیب نے نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا | urduhumnews.wpengine.com

لاہور:  سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) نے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جاتی امرا تک سڑک کی تعمیر میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے نوازشریف کے عدم تعاون پر نیب نے نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیب کی جانب سے نوازشریف کے خلاف رواں ماہ کے آخر تک ریفرنس بھجوادیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو آج طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئے۔ اس سے قبل 21 اپریل کو بھی انہیں طلب کیا گیا لیکن بیگم کلثوم نواز کی بیماری کی وجہ سےنواز شریف نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے  تھے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)  کے قائد نوازشریف پرالزام ہے کہ انہوں نے بطور وزیراعظم 1998 میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جاتی امرا تک جانے والی سڑک کی چوڑائی دو فٹ زیادہ کروائی۔

17 اپریل 2000ء میں شروع کی جانے والی تفتیش کے مطابق 12 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد رقم کی کرپشن کی گئی۔ سابق وزیراعظم اور موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب پر الزام ہے کہ ایک اسکول اورایک ڈسپنسری کا بجٹ استعمال کرکے اپنی رہائش گاہ کیلئے سڑک تعمیر کروائی۔


متعلقہ خبریں