مساجد اور سرکاری اداروں میں نیکر پہننے پر جرمانہ عائد


 سعودی عرب میں مساجد اور سرکاری اداروں میں نیکر پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے  سماجی آداب کے منافی نئی خلاف ورزی اور اس پر جرمانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مساجد اور سرکاری اداروں میں ہاف پینٹ پہن کر آنا سماجی آداب کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ اس کی خلاف ورزی پر 250 سے  500 ریال تک جرمانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ سماجی ادب کے منافی خلاف ورزیوں کا لائحہ عمل  دو نومبر  2019 سے نافذ کیا جاچکا ہے۔ اس وقت اس فہرست میں  19 خلاف ورزیاں شامل تھیں۔ سابقہ خلاف ورزیوں پر 50 ریال سے لے کر  6 ہزار ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے۔


متعلقہ خبریں