بلاول بھٹو نے پارٹی عہدیداران کو اہم ٹاسک سونپ دیے

بلاول بھٹو نے پارٹی عہدیداران کو اہم ٹاسک سونپ دیے

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ خیبرپختونخوا کے عہدیداروں کو اہم ٹاسک سونپ دیے ہیں۔

پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ایک کامیاب لانگ مارچ ثابت ہو گا، آصف زرداری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے خیبرپختونخوا کے پارٹی عہدیداران کو یہ ٹاسک ایک اہم ملاقات میں سونپے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی پی سے صوبہ خیبرپختونخوا کے پارٹی عہدیداران نے ملاقات کی اور لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے بلاول بھٹو کو تفصیلی بریفنگ دی۔

بلاول بھٹو سے ملاقات کرنے والوں میں امجد آفریدی، روبینہ خالد، ہمایوں خان، نگہت اورکزئی اور اخوند زادہ چٹان شامل تھے۔

یہ لانگ مارچ کرنے نہیں اسٹیبلشمنٹ کے دروازوں سے خیرات مانگنے آ رہے،شیخ رشید

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پارٹی چیئرمین نے عہدیداران کو لانگ مارچ کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں