پاکستان اور ایران کے درمیان امن اور دوستی کی سرحد ہے، وزیر اعظم


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان امن اور دوستی کی سرحد ہے، سیکیورٹی ایشوز سے نمٹنےکیلئے مشترکہ تعاون اہم ہے ۔

انہوں نے یہ بات ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے پاکستان اورایران کے درمیان برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور روابط بڑھانے پر زور اور مسئلہ کشمیر پرحمایت کرنے پر ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں