شہباز شریف14 سال بعد آج چوہدری برادران سے ملاقات کریں گے



 اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج 14 سال بعد چوہدری برادران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف  کی حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ سے آج ملاقات طے پا گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج چوہدری برادران کے گھر جائيں گے۔

شہباز شریف  اور چوہدری برادران کے درمیان 14 سال بعد ملاقات ہو گی۔

شہباز شریف چوہدری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کریں گے۔

ملاقات میں  شہباز شریف اور چوہدری برادران میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

شہبازشریف حکومت کےخلاف عدم اعتماد پرچوہدری برادران کا تعاون مانگیں گے۔

گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل  ملاقات کی ۔

اس سے قبل ایم کیو ایم  اور آصف زرداری بھی چوہدری برادران سے ملاقات کر چکے ہیں ۔ جبکہ  شہباز شریف نے حکومتی اتحادی پارٹی ایم کیو ایم سے بھی ملاقات کی تھی۔


متعلقہ خبریں