بھارت میں تحریک طالبان انڈیا کے قیام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق ٹی ٹی آئی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بھارت میں کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق ٹی ٹی آئی بھارتی خفیہ ایجنسی ، را ، کا نیا پروجیکٹ ہے جس کے ذریعے مودی حکومت کو دباؤ سے نکالنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔
ٹی ٹی آئی کے ذریعے آنے والے دنوں میں نہتے بھارتی مسلمانوں کے خون کے ساتھ ہولی کھیلی جائے گی اور پاکستان کو ان دہشتگردوں کی پشت پناہی پر مورد الزام ٹھہرایا جائے گا۔
اس سے پہلے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو بھی بھارتی ایجنسی ، را ، نے ہی منظم کیا تھا۔ دہشتگردی کے فروغ کیلئے ، را ، کا یہ نیا پراجیکٹ خطے میں مزید عدم استحکام کا باعث بنے گا۔
The Tehreek-e-Taliban India (#TTI) announced its official activities today, Thursday, following a meeting of its leaders in India.#TTI#الله_أكبر pic.twitter.com/OISMJlPLQd
— Tehreek-e-Taliban India official (@Tehreek_e_TTI) February 10, 2022