مودی کے خلاف سچ بولنے کی سزا، بھارتی خاتون صحافی کے  ایک کروڑ روپے ضبط


مودی سرکار اپنی ہندوانتہا پسند پالیسیوں پر تنقید کی سزائیں دینے لگی، بھارتی مسلمان صحافی رعنا ایوب کو سچ بولنے پر ایک بار پھر بی جے پی کے عذاب کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون صحافی کی ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم ضبط کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حجاب تنازع، شبانہ اعظمی اور کنگنا رناوت آمنے سامنے

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے مسلمان صحافی پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا کر رقم ضبط کی ہے، یاد رہے مودی کی ظالمانہ پالیسیوں پر تنقید کرنے کی وجہ سےرعنا ایوب کو ماضی میں قتل کی دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں۔


لیکن رعنا ایوب کا کہنا ہے کہ انہیں ہمیشہ سے سچ بولنے پر جان سے مارنے اور زیادتی ہوجانے جیسی دھمکیاں ملتی آرہی ہیں، لیکن کوئی بھی گروہ یا سیاستدان انہیں سچ لکھنے سے نہیں روک سکتا۔

یاد رہے کہ کرناٹک میں باحجاب لڑکی مسکان کو ہندو انتہا پسندوں نے کالج جاتے ہوئے ہراساں کیا تھا جس کے جواب میں لڑکی نے ڈرے بغیر نعرہ تکبیر بلند کیا تھا۔

جس پر رعنا ایوب نے بھارتی عوام سے سوال کیا تھا کہ اپنی انتخابی مہم میں مودی نے اقلیتوں کے حقوق کی بات کی تھی، لیکن کیا ان کا اصل چہرہ دیکھنے کے بعد ان کو ایک اور چانس دیا جانا چاہیے؟

 


متعلقہ خبریں