کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جدید دور کی جنگوں میں ہم عصر چیلنجز سے باہم آگاہی ہی بالادستی کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینےکے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔
دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر صورت میں ختم کریں گے، آرمی چیف
ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دورہ کراچی میں آرڈیننس سینٹرملیر میں کرنل کمانڈنٹ کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے میجرجنرل سید شہاب شاہد کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرڈیننس کور کی امن و جنگ میں خدمات کو سراہتے ہوئے کور کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں حاضرسروس اور یٹائرڈ افسران و جوانوں نے شرکت کی۔
غلط معلومات کا پھیلاؤ معاشرے میں ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے، جنرل باجوہ
پاک فوج کے سربراہ نے پی اے ایف ایئروار کالج انسٹیٹیوٹ کا بھی دورہ کیا اور بینچ میں ایئروار کورس کے شرک اسے خطاب کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے جدید رجحانات سے متعلق افسران کو خود کو آراستہ کرنے پر زور دیا۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جدیدرجحانات سے آراستہ کر کے جنگ میں بالادستی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔
انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت آگیا، آرمی چیف
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجی فاؤنڈیشن کا بھی دورہ کیا اور اس دوران انہیں مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے معیاری سروسز فراہم کرنے پر فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے فاؤنڈیشن کی قومی خزانے میں بھاری زرمبادلہ کی فراہمی کی بھی تعریف کی۔
آرمی چیف سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات: علاقائی سیکیورٹی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کراچی پہنچنے پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے استقبال کیا۔
