مودی کے بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے خوفناک ہے، فوادچودھری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مودی کے دور میں بھارت میں جو کچھ ہورہا ہے وہ خوفناک ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننا لوگوں کی اپنی مرضی ہے، کسی کوبھی اپنی پسند کا لباس پہننے سے نہیں روکا جاسکتا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ لوگ جس طرح اپنا لباس پہننے میں آزاد ہیں اس طرح حجاب پہننے میں بھی آزاد ہیں۔ فواد چوہدری نے اللہ اکبر کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔


یہ بھی پڑھیں: بھارت: مدھیہ پردیش میں بھی طالبات کے حجاب پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست کرناٹک میں لڑکیوں کے ایک سرکاری کالج میں چھ مسلمان طالبات کو حجاب پہننے کی وجہ سے کلاسوں سے نکال دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ایک مقدمہ بھی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

حجاب پر پابندی کا تنازع، انتہاپسند ہندو اور باحجاب طلبا آمنے سامنے

بھارتی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے مطابق آج ایک مرتبہ پھر کرناٹک کے ایک کالج میں مسلمان طالبہ کو زعفرانی مفلر والوں نے ہراساں کیا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں