سابق کپتان کا بیٹا بھی والد کے نقش قدم پر


سابق کپتان، سابق ہیڈ کوچ اور سابق چیف سلیکٹر مصباح الحق کا بیٹا بھی اپنے والے کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔ فہام الحق سنٹرل پنجاب کی انڈر 16 ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ اس سے قبل وہ لاہور انڈر 13 کی طرف سے کھیل چکے ہیں۔

فہام الحق ان دنوں انڈر 16 نیشنل کپ میں سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ فہام الحق بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے ہیں اور بطور اوپنر ٹیم کا حصہ ہیں۔ انہوں نے ناردرن وائٹس کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 102 رنز کی اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی دو ناقابل شکست ٹیمیں آج مدمقابل

فہام الحق بائیں ہاتھ سے اسپن بالنگ بھی کرتے ہیں۔ سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا اچھا کھیل رہا ہے تو اسے اس سے نہیں جوڑنا چاہیے کہ وہ میرا بیٹا ہے۔

فہام الحق بھی ایسے ہی جیسے دوسرے کرکٹر ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں تو یہی چاہتا ہوں کہ وہ صحت مند رہے اور اچھا کھیلتا رہے۔


متعلقہ خبریں