برکینا فاسو میں فوج نے صدر کا تختہ الٹ کر اقتدارپر قبضہ کر لیا

برکینا فاسو میں فوج نے صدر کا تختہ الٹ کر اقتدارپر قبضہ کر لیا

واگادوگو: برکینا فاسو میں فوج نے صدر کا تختہ الٹ کر اقتدارپر قبضہ کرلیا ہے۔ فوجی قبضے کے ساتھ ہی حکومت اور پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی ہے۔

افریقہ یا نیدرلینڈ، نیا کورونا وائرس کہاں سے آیا ؟

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں فوج نے صدر روچ کابورے کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد جاری کردہ بیان میں فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کی تمام سرحدیں بند کردی گئی ہیں۔

ملک کے ٹی وی پر فوج کی جانب سے کیے جانے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ تحویل میں لیے گئے تمام افراد محفوظ ہیں لیکن تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ صدر روچ کا بورے جن کی حکومت کا تختہ الٹا گیا ہے وہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ

برکینا فاسو میں فوج نے ٹی وی پر یہ اعلان بھی کیا ہے کہ مناسب وقت پر ملکی آئین کی طرف واپس آئیں گے لیکن اس میں بھی وقت کا تعین نہیں کیا گیا ہے کہ واپسی کب ہو گی؟


متعلقہ خبریں