اسکولوں کے بچے اومیکرون سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، فواد چودھری

ن لیگ نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری پر ضرب لگانے کی کوشش کی، حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے اسکولوں کے بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اومیکرون کیسزکی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے۔

کورونا، دیگر اقسام کی نسبت اومیکرون زیادہ تیزی سے کیوں پھیلتا ہے؟

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنےوالے وفاقی وزیر فواد چودھری نے بتایا کہ کابینہ اجلا س میں اومیکرون کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز کی یومیہ تعداد پانچ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے والے افراد اومیکرون سے کم متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بوسٹر ڈوز لگوانے والوں کو بھی اومیکرون سے کم خطرہ ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق

فواد چودھری نے کہا کہ دو ارب ڈالرز کی کورونا ویکسین درآمد کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اومیکرون کے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن کے حوالے سے سندھ سب سے پیچھے ہے۔


متعلقہ خبریں