عثمان بزدار سب سے آگے ۔۔ بہترین وزیراعلیٰ قرار


لاکھ مخالفت کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب 3 سالہ کارکردگی کے لحاظ سے تمام وزرائے اعلیٰ سے آگے ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپنین ریسرچ کی نئی سروے رپورٹ جاری کر دی گئی، جس کے مطابق اکثریت نے عثمان بزدار کوسب سے بہتر وزیراعلیٰ قرار دیا ہے، پنجاب کے45 فیصد رائے دہندگا ن نے عثمان بزدار کوبہترین وزیراعلیٰ قراردیا ہے۔

اس فہرست میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا دوسرے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ تیسرے اورقدوس بزنجو چوتھے نمبر پر، خیبر پختونخوا کے41 فیصد نے وزیراعلیٰ محمود خان کے حق میں رائے دی، سندھ کے 38 فیصد نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ و کے حق میں رائے دی، جبکہ بلوچستان کے 32 فیصد رائے دہندگان نے قدوس بزنجو کے حق میں رائے دی۔

یہ بھی پڑھیں: مری جانے پر عائد پابندی ختم کرنیکا فیصلہ حکومت پنجاب کریگی، وزارت داخلہ

سروے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تعلیم او رصحت کی سہولتوں اورترقیاتی کاموں کے لیے بہترین کام کیا، 86فیصد رائے دہندگان وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں تعلیم کی سہولتوں کے اقدامات پر مطمئن ہیں، خیبر پختونخوا حکومت80فیصد، بلوچستان 62 او رسندھ 58 فیصد رائے دہندگان کا اعتماد حاصل کرسکی۔

پنجاب کے 72 فیصد رائے دہندگان صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق حکومت سے مطمئن، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی سرفہرست رہے، ترقیاتی کاموں سے متعلق پنجاب میں 51 فیصد وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، خیبر پختونخوا 48،ب لوچستان 43 اور سندھ میں 38 فیصد رائے دہندگان نے اعتماد کا اظہارکیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سروس ڈلیوری کے لحاظ سے بھی نمایاں رہے، پنجاب کے 61 فیصد رائے دہندگان سرکاری محکموں میں عثمان بزدار کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔


متعلقہ خبریں