بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس طلب


بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس 13 جنوری کو طلب کر لیا گیا۔

وفاقی وزیر شفقت محمود اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں کورونا کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

حالات زیادہ خراب ہوئے تو ہمیں تعلیمی ادارے بند کرنے پڑیں گے، شفقت محمود

اجلاس میں نصابی کتب کی بروقت دستیابی اور ترسیل سے متعلق مشاورت ہوگی اورنصابی کتب کے لئے این او سی کی بروقت فراہمی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

گزشتہ دنوں اپنی پریس کانفرنس میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے بند نہ کریں اور انہیں چلاتے رہیں تاہم اگر حالات زیادہ خراب ہوئے تو ہمیں تعلیمی ادارے بند کرنے پڑیں گے ۔

انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وبا میں تعلیم سے متعلق سارے فیصلے صوبائی وزرائے تعلیم کی مشاورت سے کئے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں