پاکستان میں کورونا سےمزید 3 اموات،482 کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید3افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 921ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 482 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار861ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں50 ہزار662کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.95 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز کا سونامی آنے والا ہے، عالمی ادارہ صحت

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ81 ہزار 381، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 334، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار862،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار565، بلوچستان میں 33 ہزار 630، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 660 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 66 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 666، خیبرپختونخوا 5 ہزار 927، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں