کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس پہ جے آئی ٹی کی منظوری پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔
کراچی:ناظم جوکھیو قتل،لواحقین کا نیشنل ہائی وے پراحتجاج
ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم قتل کیس کے تمام حقائق سامنے لائے گی۔
قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وفاقی حکومت براہ راست متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت مقتول کے خاندان کو انصاف دینے کے بجائے قاتلوں کو بچانے میں مصروف رہی ہے۔
سندھ کے بلدیاتی قانون کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہو گا، بلاول
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملزمان کو سندھ حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے۔
کالا قانون عوام کی حق تلفی ہے، بلاول کی بوکھلاہٹ نظر آرہی ہے: عامر خان
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جے آئی ٹی کا قیام سندھ کے عوام کی کامیابی ہے۔