نئی دہلی: بھارتی عدالت میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ کے عدالتی کمپلیکس میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا افغان عوام کی مدد کے لیے پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
پولیس کے مطابق دھماکہ عدالتی کمپلیکس کی ایک عمارت کی پہلی منزل کے واش روم میں ہوا۔ دھماکے کی شدت سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے اور دروازوں کو بھی نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں فوجی بغاوت کا خدشہ
پولیس نے دھماکے کے فوری بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر لوگوں سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔