اس بار سندھ میں ماسٹر پلان بنائیں گے، آصف علی زرداری

اس بار سندھ میں ماسٹر پلان بنائیں گے، آصف علی زرداری

فائل فوٹو


نوابشاہ: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے تاریخی کام کیے تھے اور اب بھی ہم ہی ملک چلا کر دکھائیں گے۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم نے کبھی جھوٹے وعدے نہیں کیے اور ہم نے پہلے کام کیا ہے پھر بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ڈیلیور کیا ہے انہیں یہ بات سمجھ نہیں آ رہی اور ہم نے پہلے نہیں کہا تھا کہ ہم 18 ویں ترمیم لائیں گے جبکہ خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے اور بلوچستان کو آگے لانے کا بھی پہلے نہیں بتایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یہ انتخابات جدید اور تبدیل شدہ نظام کی شروعات ہیں، وزیر اعظم

آصف علی زرداری نے کہا کہ 18 ویں ترمیم سے متعلق پہلے بتاتے تو یہ مجھے آنے ہی نہ دیتے۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے تاریخی کام کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سے ملک نہیں چل رہا لیکن ہم ملک چلا کر دکھائیں گے اور اس بار سندھ میں ماسٹر پلان بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں