اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے میئر بنوں کی نشست پر دوبارہ گنتی کا حکم معطل کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے عرفان درانی کی درخواست پر عبوری حکم جاری کیا تاہم اس سے قبل ریٹرننگ افسر نے تمام پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاناما سے مسلم لیگ ن کے قائدین کی جان نہیں چھوٹے گی، حسان خاور
جے یو آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 10 ہزار سے کم مارجن پر ہی دوبارہ گنتی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری، اعظم سواتی کی معافی قبول، آئندہ محتاط رہیں: الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ جواب ہفتے طلب کر لیا۔