لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے میرٹ، شفافیت اور دیانت کو فروغ دیا اورعوام کی بے لوث خدمت کے سفر کو آگے بڑھایا ہے، یو ٹرن خان نے ذاتی مفادات کی خاطر ملک و قوم کی ترقی کے سفر کو داؤ پر لگایا۔
وزیر اعلیٰ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رکاوٹوں کے باوجود منصوبے رفتار اور معیار سے مکمل کیے ہیں، سابق ادوار میں منصوبوں اور اداروں میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے گئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت نے شفافیت، معیار اور رفتار کے نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔ نیت نیک، عزم صمیم اورجذبے صادق ہوں تو منزل آسان ہوجاتی ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے پانچ برس انہی صادق جذبوں کی داستان ہیں۔