پنجاب کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازم

پنجاب کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازم

لاہور: پنجاب بھر کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازم ہو گا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازم ہو گا۔ اسکولوں میں اسمبلی کے دوران ترانے سے پہلے درودشریف پڑھنا ہو گا۔

اسکولوں کی اسمبلی میں درود شریف کے ساتھ قرآن پاک کی آیات بھی پڑھنا ہوں گی جبکہ اسمبلی میں ملک اور قوم کی ترقی اور سلامتی کے لیے دعا بھی لازمی کرنی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان ہو گیا

جاری کردہ مراسلے کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں