کامران اکمل کو پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں سب سے نچلی کیٹیگری کیوں ملی؟


 پی ایس ایل کے گزشتہ دو ایڈیشنز میں  کامران اکمل کی اوسط درجے کی کارکردگی انہیں پی ایس ایل 7  کے لیے سلور کیٹیگری میں شامل کرنے کی وجہ بنی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کامران اکمل نے  پشاور زلمی کے طرف سے سلور کیٹیگری میں منتخب کیے جانے پر پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔اسٹار کرکٹر رنز کے اعتبار سے چھٹے ایڈیشن میں9ویں اور 5ویں ایڈیشن میں 12ویں نمبر پر رہے۔

کامران اکمل اگرچہ پی ایس ایل کے 6 ایڈیشنز میں رنز کے اعتبار سے بابر اعظم کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں لیکن گزشتہ دو ایڈیشنز میں ان کی اوسط درجے کی کارکردگی انہیں سلور کیٹیگری میں شامل کرنے کی وجہ بنی۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے اعداد و شمار پر نظر دوڑائیں تو کامران اکمل رنز بنانے کے اعتبار سے 9ویں نمبر پر رہے۔ انہوں نے 13 میچ کھیلے اور 283 رنز بنا سکے۔

ان کی بیٹنگ اوسط 21 رنز فی اننگز سے کچھ زائد رہی۔ 13 میچوں میں وہ صرف دو بار چلے اور ففٹی پلس رنز بنائے۔ اپنی ہارڈ ہٹنگ کے لیے مشہور کامران اکمل 13 میچوں میں صرف 7 چھکے لگا پائے۔

اس سے قبل پی ایس ایل کے 5ویں ایڈیشن میں بھی وہ زیادہ اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور زیادہ رنز کے اعتبار سے 12ویں نمبر پر رہے۔ انہوں نے 5ویں ایڈیشن میں 9 میچ کھیلے اور ان میچوں میں 251 رنز بنا سکے۔ اس ایڈیشن میں ان کی بیٹنگ اوسط 27 رنز رہی۔ انہوں نے ایک سنچری بنائی جب کہ کوئی ففٹی نہ بنا سکے۔

اگر تمام 6 ایڈیشنز میں کارکردگی کی بات کی جائے تو انہوں نے 69 میچ کھیل رکھے ہیں اور رنز بنانے میں بابر اعظم کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 27 کی اوسط سے 1820 رنز بنائے۔ ان کے پاس پی ایس ایل میں سب سے زیادہ 3 سنچریز کا اعزاز ہے جب کہ وہ 11 ففٹیز بنا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں