نشان حیدر پانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ راشد منہاس شہید کی والدہ انتقال کر گئیں،بیگم رشیدہ منہاس کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے دستے نے مرحومہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا،نماز جنازہ میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔
سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی،انہوں نے بیگم رشیدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔
11 December, 2021: Air Chief Marshal Zaheer Ahmed Baber Sidhu, NI(M) Chief of the Air Staff Pakistan Air Force expresses heartfelt condolences on the sad demise of Begum Rasheeda Minhas, mother of Pilot Officer Rashid Minhas (Shaheed), Nishan-e-Haider.
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) December 11, 2021