40 ہزار افغانیوں کو پناہ دینے کا فیصلہ

40 ہزار افغانیوں کو پناہ دینے کا فیصلہ

یورپی یونین کے 15 ممالک کے گروپ نے 40 ہزار افغانیوں کو پناہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کے 15 ممالک کے گروپ کی جانب سے ان افغانیوں کو پناہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو طالبان کے خلاف کام کر رہے تھے اور اب ان کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یا ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

سب سے زیادہ افغان شہریوں کو جرمنی پناہ دے گا جن کی تعداد 25 ہزار ہے جبکہ نیدرلینڈ نے 3 ہزار سے زائد، اسپین اور فرانس نے 25، 25 سو افغانیوں کی آبادکاری پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

یورپی یونین کی کمشنر یلوا جانسن نے کہا کہ زیادہ افغانوں کو کنٹرول شدہ طریقے سے ہجرت کرنے کی اجازت دینے سے ’غیر قانونی آمد‘ کو روکنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ میں پاکستان کو بڑی کامیابی

رپورٹ کے مطابق 85 ہزار افغان باشندے افغانستان چھوڑ کر یورپی یونین کے قریب ممالک میں پہنچ چکے ہیں اور اب طالبان کے کابل پر کنٹرول اور شدید خشک سالی کے بعد مزید مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوجی انخلا اور طالبان کی حکومت کے بعد اگست میں یورپی یونین کے 24 ممالک پہلے ہی انخلا کرنے والے 28 ہزار افراد کو پناہ دے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں