کیس مشتبہ ہے، ابھی اومی کرون کی تصدیق نہیں ہوئی،قومی ادارہ صحت

کیا اومیکرون ہر شخص تک پہنچے گا ؟

 این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کراچی میں سامنے آنےو الے مشتبہ اومی کرون کیس میں ابھی تک مکمل جینوم کی ترتیب کے ذریعے نمونے کی اومی کرون ویرینٹ ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھَ نے کراچی  میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون  کی مشتبہ کیس کی وضاحت کر دی۔

این آئی ایچ کے مطابق ابھی تک مکمل جینوم کی ترتیب کے ذریعے نمونے کی اومی کرون ویرینٹ ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ عالمی حالات کی روشنی میں عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسین کی بوسٹر شاٹ اومی کرون کے خلاف موثر دفاع ہے،فائزر

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال نے خاتون میں اومی کرون کی تصدیق کی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ خاتون میں اومی کرون کی تصدیق 8دسمبر کو ہوئی۔ اومی کرون سے متاثرہ خاتون اپنے گھرمیں آئیسولیٹ ہیں۔

خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی بظاہر کوئی علامت نہیں۔ خاتون ویکسینیٹڈ نہیں اورنہ ہی کوئی ٹریول ہسٹری ہے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنرضلع شرقی کو مائیکرواسمارٹ لاک ڈائون کی سفارش کی ہے۔


متعلقہ خبریں