لاہور: پاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے منگنی کر لی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی منگنی اداکار آریز احمد کے ساتھ ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے رشتے کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور آریز احمد سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ ہماری قربتوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
اداکارہ نے آریز احمد کے ساتھ اپنے رشتے کا خوبصورت الفاظ میں اظہار کیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکارہ نے 6 تصاویر کے مکمل پوسٹر کو پوسٹ کیا ہے اور پہلی تصویر کے ساتھ اداکار آریز احمد اور اپنے نئے رشتے کا اعلان کیا۔ اداکارہ حبا خاری پہلے بھی آریز احمد سے بطور اداکار اپنے جذبات کا اظہار کرچکی ہیں جبکہ دونوں اکثر ڈراموں میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔
دوسری جانب اداکار آریز احمد نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ حبا بخاری کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان کیا۔ انہوں نے حبا بخاری کے ساتھ اپنے نئے رشتے اور محبت کو ایک معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی شادی کے حوالے سے بھی اشارہ دیا ہے۔
View this post on Instagram