پاکستان کے توانائی شعبے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں او جی ڈی سی نے نشپا بلاک کے براگزئی ایکس-01 کنویں سے تیل و گیس کی ملکی تاریخ کی اہم ترین دریافت کا سنگ میل حاصل کر لیا ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اس منصوبے سے کمرشل پیداوار کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔
وزیر پیٹرولیم کے مطابق یہ کامیابی ملکی توانائی سیکیورٹی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے جس سے نہ صرف مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ درآمدی ایندھن پر انحصار بھی کم کیا جا سکے گا، اس منصوبے سے سالانہ 329 ملین ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت میں مدد ملے گی۔
ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ہونے والی یہ دریافت ملکی سطح پر ایک بڑی ایکسپلوریشن کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔
لاہورمیں ٹریفک جرمانوں میں بڑی کمی، شہریوں کیلئے ریلیف کا امکان
ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق براگزئی کنویں کی مجموعی پیداوار اس وقت یومیہ 15,000 بیرل تیل اور 45 ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس تک پہنچ چکی ہے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں اس پیداوار کو بڑھا کر 25,000 بیرل یومیہ تیل اور 60 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ او جی ڈی سی کی یہ بڑی دریافت توانائی بحران میں کمی، مقامی ذخائر میں اضافے اور ملکی معیشت پر مثبت اثرات کا باعث بنے گی۔ انہوں نے اسے توانائی کے شعبے میں ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا۔
