بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک نجی پاور پلانٹ میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق یہ حادثہ پلانٹ میں بوائلر پھٹنے کے باعث پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں شدید افراتفری پھیل گئی، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتیں بھی لرزگئیں جبکہ پلانٹ کا ایک بڑا حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
اٹلی نے اسرائیل کیساتھ دفاعی معاہدہ معطل کر دیا
زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ابتدائی طور پر اسے تکنیکی خرابی قرار دیا جا رہا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
