متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی امور کے اعلیٰ سطحی مشیر شیخ طحنون بن زائد النہیان آج تہران کے دورے پر ایران پہنچیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی سکیورٹی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کریں گے۔ متحدہ عرب امارات کے کسی عہدیدار کا یہ 2016 کے بعد سے ایران کے ساتھ یہ پہلا دورہ ہوگا۔
روئٹرز کے مطابق شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد بھی دو روزہ دورے کے لیے ایران پہنچ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ ایران کی براہ راست جھڑپیں: 9 ایرانی فوجی جاں بحق
ایرانی میڈیا کے مطابق شیخ طحنون کی ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی شامخانی اور دیگر اعلیٰ سطحی اہلکاروں سے ملاقات متوقع ہے۔ شامخانی اور شیخ طحنون دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر کا گذشتہ منگل کو کہنا تھا کہ تہران کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ایک وفد جلد ایران بھیجا جائے گا۔
یاد رہے رواں برس اپریل میں سعودی عرب نے بھی ایران کے ساتھ بات چیت کا آغاز کیا تھا۔