اسٹاک مارکیٹ: شدید مندی، سرمایہ کاروں کے 332 ارب روپے ڈوب گئے

اسٹاک مارکیٹ: شدید مندی، سرمایہ کاروں کے 332 ارب روپے ڈوب گئے

فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے حوالے سے شدید مندی رحجان رہا۔ اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں دو ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا۔

مسلم لیگ ن کی وجہ سے ہی ملک میں مہنگائی ہے، فواد چوہدری

ہم نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس دو ہزار ایک سو 34 پوائنٹس کی کمی سے 43 ہزار دو سو 34 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس ضمن میں مارکیٹ ذرائع سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ سرمایہ کاروں کے تقریباً 332 ارب روپے ڈوب گئے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ کے سیٹھوں کو چھوٹ دی جا رہی ہے، مفتاح اسماعیل

ہم نیوز کے مطابق کاروباری دن میں انڈیکس کی کم ترین سطح 43 ہزار 89 رہی جب کہ بازار میں آج 38 کروڑ شیئرز کا کاروبار 14 ارب روپے میں طے ہوا۔

اس سلسلے میں مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 332 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 418 ارب روپے ہوگیا ہے۔

آئی ایم ایف نے6 ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا، چودھری سرور

ہم نیوز کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ نومبر میں درآمدات میں نمایاں اضافے کے خدشات پر مارکیٹ میں فروخت کا غیر معمولی دباؤ ہے۔

متعلقہ خبریں