یورپا لیگ 2018 اٹلیٹکو میڈرڈ کے نام

یورپا لیگ 2018 اٹلیٹکو میڈرڈ کے نام | urduhumnews.wpengine.com

لیون: انٹونی گیرس من کی شاندار کارکردگی کی بدولت اٹلیٹکومیڈرڈ دوسری بار یوایفا یورپا لیگ کی ٹرافی لے اڑا۔

اٹلیٹکو میڈرڈ نے فرانسیسی کلب مارسے کو تین صفر سے شکست دے کر یورپا لیگ کی ٹرافی اپنے نام کی ہے۔

اٹلیٹکو میڈرڈ کے انٹونی گیرس من نے دو گول اسکور کرکے اپنے کلب کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جب کہ کپتان گیبی نے بھی ایک گول داغا۔ جواب میں مارسے کی ٹیم کوئی گول نہیں کر پائی۔

اس جیت سے اٹلیٹکو میڈرڈ کے پاس یورپا لیگ کی ٹرافیوں کی تعداد دو ہو گئی ہے۔

سیمی فائنل میں اٹلیٹیکو میڈرڈ نے آرسنل کو ایک صفر سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔


متعلقہ خبریں