ماں بچہ صحت پروگرام میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

ماں بچہ صحت پروگرام میں بے ضابطگیوں کا انکشاف | urduhumnews.wpengine.com

ملتان: ’ماں بچہ صحت پروگرام‘ میں بے ضابطگیوں کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے رجوع کرلیا ہے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے نیب کو لکھی گئی درخواست میں شکایت کی گئی ہے کہ منصوبے کا ڈائریکٹر مدت ملازمت پوری ہونے کے باوجود عہدے پر براجمان ہے اور ماہانہ پانچ لاکھ  تنخواہ اور پانچ لاکھ روپے کی مراعات لے رہا ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ریٹائرڈ افسران کو منصوبے میں اعلیٰ عہدوں سے نوازا جا رہا ہے جب کہ خیبرپختونخوا کو ادویات سپلائی کرنے والی کمپنی سے دہری قیمت پر سامان خریدا گیا ہے۔

نیب کولکھی گئی درخواست میں شکایت کی گئی ہے کہ پوسٹل سروس آف پاکستان کے ہوتے ہوئے کمیشن بٹورنے کے لیے نجی کمپنی کو ادویات کی ترسیل کا ٹھیکہ دیا گیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ منصوبے کی ایمبولینس مریضوں سے 23 روپے فی کلو میٹر چارج کر رہی ہے جب کہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس صرف چھ روپے فی کلومیٹر کرایہ وصول کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں