پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید5افراد جاں بحق

کورونا وائرس، مزید 5 لاکھ افراد کی اموات کا خدشہ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید5افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار668 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید315کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار510ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 35ہزار332کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.89فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، مزید 5 لاکھ افراد کی اموات کا خدشہ

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 74ہزار407، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار644، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار556،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار506، بلوچستان میں 33 ہزار453، آزاد کشمیر میں 34 ہزار536 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار408 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار2افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار611، خیبرپختونخوا 5 ہزار818، اسلام آباد 952، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں