چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری مزید بڑھاتے ہوئے نئے اے آئی ماڈل اور نئی چِپ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کے شیئرز کی قیمت 5 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق علی بابا نے اپنی سالانہ کانفرنس کے موقع پر بتایا کہ کمپنی ایسا اے آئی ماڈل تیار کر رہی ہے جس میں 5 ٹریلین سے 10 ٹریلین پیرامیٹرز ہوں گے۔
کمپنی کے مطابق اس ماڈل کا مقصد مشکل اور طویل کاموں کو آسانی سے انجام دینا ہے، علی بابا کے موجودہ فلیگ شپ ماڈل ’Qwen 3.8 Max‘ میں 2.4 ٹریلین پیرامیٹرز ہیں۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ایڈی وو نے بتایا کہ علی بابا کی ٹیم نیکسٹ جنریشن ماڈل Qwen 4 پر کام کر رہی ہے جبکہ مستقبل کے Qwen 4.5 اور Qwen 5 ماڈلز میں پیرامیٹرز کی تعداد 5 سے 10 ٹریلین تک پہنچانے کا منصوبہ ہے۔
阿里平头哥发布真武V900 AI芯片,单卡216GB显存,片间互联来到1.2T,原生支持FP4、FP8精度,配套全新磐久超节点,预计2027年Q1正式上市。
回看三年前英伟达发布的H200:141GB HBM3e显存,片间互联900G。
国产这波参数纸面对标,看起来有机会赢麻了哈哈哈,就看实际落地表现! https://t.co/X4sOSoeerV pic.twitter.com/Sv08H8udcP— CuiMao (@CuiMao) September 22, 2026
ان کے مطابق ٹیم نے ایسے ماڈلز تیار کرنے میں بھی نمایاں پیش رفت کی ہے جو محدود انسانی مداخلت کے ساتھ اپنی کمزوریاں خود تلاش کرکے تجربات کر سکیں اور اپنے لیے تربیتی ڈیٹا تیار کر سکیں۔
علی بابا نے اسی کانفرنس میں اپنی سیمی کنڈکٹر یونٹ ٹی۔ہیڈ کی تیار کردہ نئی اے آئی چِپ ’ژین وو V900‘ بھی متعارف کرائی جسے چین کی اب تک کی طاقتور ترین چپ قرار دیا جا رہا ہے۔
ایڈی وو کے مطابق نئی چِپ گزشتہ ماڈل M890 کے مقابلے میں تین گنا زیادہ کارکردگی فراہم کرتی ہے اور بڑے اے آئی ماڈلز کی تربیت اور انہیں چلانے کے لیے 5 لاکھ تک چپس کے کلسٹر میں منسلک کی جا سکتی ہے۔
نئی چِپ کی بڑے پیمانے پر تیاری اور تجارتی فروخت 2027 کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہونے کی توقع ہے۔
Speaking at Apsara Conference 2026, Alibaba Group CEO Eddie Wu highlighted the massive frontier ahead: with Machine Thinking currently representing under 3% of human capacity, scaling toward 1,000x opens an unprecedented runway for exponential growth.
To power this future,… pic.twitter.com/ri1zGakCfT
— Alibaba Group (@AlibabaGroup) September 22, 2026
علی بابا کے مطابق کمپنی کو رواں سال اے آئی چپس کی سالانہ ترسیل میں نمایاں اضافے کی توقع ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی برآمدی پابندیوں میں اضافے کے باعث چینی ٹیکنالوجی کمپنیاں اینویڈیا کے اے آئی پروسیسرز کے متبادل مقامی ٹیکنالوجی تیار کرنے کی کوششیں تیز کر رہی ہیں۔
علی بابا کے ہانگ کانگ میں حصص منگل کو 5.1 فیصد بڑھ کر ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
ایڈی وو نے یہ بھی بتایا کہ علی بابا کلاؤڈ کا عالمی ڈیٹا سینٹر انفرا اسٹرکچر 2032 تک 20 گیگاواٹ سے تجاوز کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔
