سال رواں کا دوسرا چاند گرہن 19 نومبر کو ہو گا

سال رواں کا دوسرا چاند گرہن 19 نومبر کو ہو گا

اسلام آباد: 19 نومبر کو چاند گرہن ہو گا جو سال رواں کا دوسرا اور جزوی ہو گا۔

 چاندکی آکسیجن انسانوں کے لیے ایک لاکھ سال تک کافی ہو گی

ہم نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ جزوی چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا لیکن شمالی و جنوبی امریکہ، آسٹریلیا اور یورپ کے مختلف علاقوں میں دکھائی دے گا۔ چاند گرہن شمالی و مغربی افریقہ اور ایشیا میں بھی نظر آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 2 منٹ پر شروع ہو گا اور 12 بجکر 19 منٹ پر عروج پر پہنچ جائے گا۔

رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج ہو گا

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جزوی چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بج کر 47 منٹ پر ہونا شروع ہو گا اور 5 بج کر4 منٹ پر اختتام پذیر ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں